Home / News / حیدرآباد میں مسافر بس حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق

حیدرآباد میں مسافر بس حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق

518963-acsident-1464087037-918-640x480

شہداد کوٹ سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حیدر آباد میں انڈس ہائی وے پر سن کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق جب کہ36 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بس کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا، زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال سن منتقل کیا تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں سول اسپتال جامشورو اور حیدر آباد منتقل کردیا گیا، طبی عملے کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تعلقہ اسپتال سن میں زیر علاج زخمیوں نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ بس کا ڈرائیور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا اور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Check Also

518966-kakakakaka-1464066345-918-640x480

لاہور میں گودام کی دیوار گرنے سے اورنج لائن منصوبے کے 8 مزدور جاں بحق

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے واڑہ گجراں میں قائد اعظم انٹر چینج کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *