Home / News / ڈرون حملے میں مارے جانے والے ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والا تحصیلدار گرفتار

ڈرون حملے میں مارے جانے والے ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والا تحصیلدار گرفتار

519381-WaliMuhammadWeb-1464114202-284-640x480

 اسلام آباد: امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے شخص ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان وارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے شخص ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تحصیلدار کی شناخت محمد رفیق ترین کے نام سے ہوئی تھی جس نے 2005 میں ولی محمد کے پاسپورٹ کے لیے اس کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک افغان بارڈر کے قریب امریکی ڈرون حملے 2 افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں ایک شخص کی شناخت ولی محمد کے نام سے ہوئی تھی جسے امریکا کی جانب سے افغان طالبان کا رہنما ملا اختر منصور قرار دیا گیا  ہے۔

Check Also

518998-JusticeAnwarZaheer-1464085170-592-640x480

ٹی وی چینلز پرپگڑی اچھالنے کےلئے پیسے لےکر پروگرام کئے جاتے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ٹی وی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *